اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 1 جاں بحق 6 زخمی

گجرات کے نواحی گاؤں شیخ پورمیں بارش کے باعث 7 مرلہ پر محیط سنگل سٹوری گھر کے دو کمروں کی لکڑی کے بالوں والی چھت گر گئی۔

بارش کے باعث چھت گرنے سے گھر کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقع میں 10 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک بچہ جس کی عمر 5 سال تھی معمولی زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے موقع پر ہی فرسٹ ایڈ کی۔

باقی افراد میں سے 2 لڑکیاں جن کی عمریں 8 سال اور 9 سال ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بچوں کے والد جن کی عمر تقریبا 40 سال ہے ان کی ٹانگ فریکچر ہوئی اور بچوں کے نانا جن کی عمر تقریبا 60 سال ہے ان کو سر پر چوٹ آئی تھی۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

latest urdu news