اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

 کینیڈا: آگ نے تاریخی قصبے جسپر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 

کینیڈا، جنگلات میں لگنے والی آگ نے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا مطابق البرٹا صوبے کے پہاڑی علاقے میں قائم جسپر نامی تاریخی قصبہ اپنی خوبصورتی اور شادمانی کی وجہ سے معروف ہے کہ جہاں متعدد سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔
 جنگلات میں لگنے والی آگ نے جسپر نامی قصبے کا نصف علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بے قابو ہو چکی ہے، فائر فائٹرز کی جانب سے کئی عمارتوں کو آگ لگنے سے بچانے کی کوششیں تاحال جارہی ہے۔
مشرقی جسپر نیشنل پارک کی تمام سڑکوں کو آگ نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے لیکن خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 20 ہزار سیاحوں اور 5 ہزار کے قریب مقامی افراد تاریخی قصبے سے بے دخلی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے قصبے کی تقریباً 30 سے 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، آگ پر قابو پانے کیلئے دنیا بھر سے فائر فائٹرز سمیت دیگر عملہ آگ کو بجھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔