اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

چوہدری شافع حسین کی کاوشوں سے گجرات ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بحال، چوہدری علی ابرار جوڑا چئیرمین

مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکٹری، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی خصوصی کاوشوں سے گجرات ویسٹ مینجنٹ کمپنی بحال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدرحسین ورک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا چئیرمین ہونگے جبکہ ممبران میں راجہ محمد سکندر، ایم پی اے تاشفین صفدر، حاجی ظفر رحمانی، تیمور رفیق، شہزاد سرور، چوہری عکاظ ضیاء متہ سوک کلاں شامل ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلٰی منجاب مریم نواز سے ملاقات کی انہیں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیراعلٰی مریم نواز نے گجرات سمیت پنجاب کے آٹھ دیگر شہروں کی بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بحال کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر 15 اگست تک ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فنکشنل ہوجائے گی اور نو منتخب عہدیداران و ممبران کو انکی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے گجرات شہر میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے بھی اقدامات شروع کیے جائے گے۔

گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لیے چوہدری شافع حسین نے ابتدائی طور پر کروڑوں روپے کے فنڈ بھی منظور کرائے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو گجرات ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بحال کرانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور نو منتخب چئرمین چوہدری علی ابرار جوڑا و ممبران سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں بلا تفریق و امتیاز صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات ترجیہی بنیادوں پر کرینگے۔

latest urdu news

مزید خبریں