اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کسی پر بھی تہمت لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا، اسمبلی میں گالم گلوچ کا سلسلہ بند کرنا چاہتا ہوں۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی تقاریر انتہا پر پہنچ جائیں تو اس سے معاشرے کا شیرہ بکھر جاتا ہے۔
ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کوئی ممبر کسی بھی دوسرے ممبر کیخلاف فحش زبان استعمال کرے گا تو اس کیخلاف کارروائی کروں گا، بحیثیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کسی بھی ممبر کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ آپ کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا، میں نے ایوان میں اس قسم کا معاملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے، میں کسی کو اسمبلی کے پراسس سے جعلسازی نہیں کرنے دوں گا۔