اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کی خفیہ کال پر قانونی کارروائی شروع

پشاور، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال پر قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں نے نور ولی محسود اور احمد حسین کی خفیہ کال پر قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

فارنزک کے مطابق خفیہ فون کال میں آواز نور ولی محسود، احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے، کال میں احمد حسین کو نور ولی محسود ریاستی املاک اور اسکولوں پر حملے کرنے کا کہہ رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی نے میر علی شمالی وزیرستان میں گرلز اسکول کو آئی ای ڈی سے اڑایا تھا، ٹانک سے تعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے قتل کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں