اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

برطانیہ، اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ کیخلاف درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبردار

عالمی عدالت میں برطانیہ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ کی درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبردار ہو گیا ہے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ہمارا مؤقف واضح ہے کہ یہ عدالتی معاملہ ہے اور اسکا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا ہم عالمی اور ملکی سطح پر قانون کی حکمرانی اور اختیارات کی منتقلی پر اعتماد رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چیف پراسیکیوٹر آئی سی سی کریم خان نے مئی کے ماہ میں اسرائیل کے وزیراعظم اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ان کے وارنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔

سابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے حکومت نے آئی سی سی پراسیکیوٹر اور یوو گیلنٹ کے وارنٹ کی درخواست کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نئی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر سپورٹ کرنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم نیتن یاہو کے جنگی جرائم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

latest urdu news