اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مجھے تنہا زندگی گزارنے پر فخر ہے، یمنیٰ زیدی

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تنہا زندگی گزارنے پر فخر ہے۔

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے تنہا زندگی گزارنے پر فخر ہے۔

پرکشش اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکی ریاست ڈیلاس میں وقت گزار رہی ہیں، جہاں ڈرامہ سیریل” تیرے بن “ کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایک مداح نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے یہ سوال کیا کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خود کو مشکل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میرا مزاج باقیوں سے مختلف ہے، اسی لیے فی الحال اکیلی ہوں۔

ادکارہ یمنی زیدی نے مزید کہا کہ میرے سنگل ہونے کی وجہ بڑی ہی عجیب ہے لیکن اکیلے زندگی گزارنے پر مجھے فخر ہے۔

latest urdu news