اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کل تک نیوٹرل ہونا جانور تھا لیکن آج ان کو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہہ رہا ہے، عظمی بخاری

اسلام آباد، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا لیکن آج ان کو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہہ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو بہروپیا یہ کہہ رہا تھا میں قوم کی خاطر جنگ لڑ رہا ہوں لیکن آج وہ پاؤں پکڑ رہا ہے، درجنوں ناکام تحریکیں اور روزانہ کے کٹھ پتلی شو کے بعد عمران خان کا سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ عوام منتظر ہیں 9 مئی کے ملزمان کو عدالتی نظام کب کیفر کردار تک پہنچائے گا، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے، شہیدوں کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کروا کر شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جس نے آج تک 9 مئی کے حملوں کی مزمت نہیں کی وہ جیل سے نکلنے کیلئے پنیترے بدل رہا ہے۔

latest urdu news