اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مسافر بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق

مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لورالائی، مسافر بس دلخراش حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مسافر بس ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر الٹ گئی ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی عوام الناس کی کثیر تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور عملے نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی بس ملتان سے کوئٹہ کی طرف جارہی تھی، زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

latest urdu news