اسلام آباد، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اوگرا کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک کمی کے امکانات ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی کے امکانات ہیں۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھجوائی جا چکی ہے، وزارت خزانہ، وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات سے متعلق نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کیجانب سے اوور بلنگ، مہنگی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادتی کیخلاف حکومت مخالف دھرنے جاری ہیں۔