پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور اگر صوبہ خیبر پختونخوا کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو انہیں چاہیے کہ مستعفی ہوجائیں۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی کی وجہ سے مجھے ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجا یے، میری طرف سے وزیراعلیٰ کو آفر ہے، آپ سندھ آئیں وہاں آپ کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔
عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، امن و امان کی صورتحال واقعی خراب ہے، ہم بھی کوئی آپریشن نہیں چاہتے ہیں لیکن امن و امان پر کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں کر رہے، حالات درست کرنے کیلئے آپریشن ضروری ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان پہلے اپنے کیسز تو ختم کرلیں پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیے گا، پاکستان تحریک انصاف اب احتجاج کرنے کے قابل بھی نہیں ہے تاہم کہتے ہیں کہ ہمیں اجازت نہیں ملتی ہے، ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو پھنسایا ہے اور مشکلات پیدا کی ہیں۔