پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت میں ہیں، ہماری مشاوت جاری ہے، امید ہے کہ جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتی ہے، موجودہ حکومت کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے، اوور بلنگ اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 4 روز سے راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے حال ہی میں اپنی تقریر میں تمام طبقات سے تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کی تھی۔