چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے والے نائب امیر ٹی ایل پی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں نائب امیر ٹی ایل پی سمیت 1500 کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے جیسی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف شدید نفرت پھیلائی جسکے پیش نظر تحریک لبیک کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے ایف آئی آر ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کی ہے۔