امریکہ اسرائیلی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر خطرے کیخلاف ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔
واشنگٹن، ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیلی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر خطرے کیخلاف ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا ہے کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹوں کے ذریعے حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے، یہ حملہ ارادی طور پر کیا گیا یا غیر ارادی طور پر ہوا، اسکے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
جان کربی کے مطابق اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے،bامریکہ اسرائیلی سلامتی اس کیلئے ہر حملے کیخلاف بڑی ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی جان کی بازی ہار گئے جبکہ شدید 19 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔