اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اداکارہ صاحبہ نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی

اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے دوری کی اہم وجہ بتادی۔

لاہور، معروف اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے کا میرا اور میرے شوہر اداکار جان ریمبو کا مشترکہ فیصلہ تھا، شادی کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت بھی میں نے خود کی اور میں نے انہیں اپنا سارا وقت دیا۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کیلئے ایک لڑکا ہوں، کھانے پینے اور شاپنگ کرنے میں اپنے بچوں کیساتھ خود جاتی ہوں، جبکہ میرے شوہر گھر رہتے ہیں، میں نے ایک شوبز اداکارہ کی فیملی کو دیکھا تو سمجھ آئی کہ میرا شادی کے بعد شوبز کو چھوڑنے کا کیا مقصد تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ جب میرے بچوں کی تربیت کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ اب میرے بچے بڑے ہوگئے ہیں، میرے شوہر نے بھی مجھے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے اور مجھے کہا گیا ہے کہ جا کر کام کرو اس لئے میں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

latest urdu news