اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غیر ملکی کرنسی برآمد کیس:ملزمہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور، غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ملزمہ آسیہ قربان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

کسٹم کورٹ لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس کے متعلق سماعت ہوئی ہے۔

دوران سماعت کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو یہ بتایا کہ فلائٹ دبئی جارہی تھی کہ ملزمہ آسیہ قربان کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اپنے پاس چھپالی گئی تھی۔

کسٹمز کے وکیل کے مطابق ملزمہ سے ابھی مزید تفتیش کرنا درکار ہے، لہٰذا کسٹم کورٹ لاہور ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

کسٹمز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت کی جانب سے ملزمہ آسیہ قربان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کسٹمز حکام لاہور کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں