اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غریب محنت کش کے گھر 18 لاکھ سے زائد کا بجلی بل بھیج دیا گیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے غریب محنت کش کے گھر بجلی کا بل 18 لاکھ 42 ہزار روپے بھیج دیا گیا۔

آئیسکو نے دینہ کے محنت کش مزدور کے ہاں لاکھوں روپوں کا بل بھیج دیا، دینہ لڈھر کے بیچارے مزدور کا مکان خستہ حال ہے۔

اضافی بل کی صورت میں محنت کش مزدور کا یہ کہنا تھا کہ پچھلے ماہ بجلی کا بل 56 ہزار روپے آیا تھا کہ جو ادھار لے کر جمع کروایا تھا اور اگلے ماہ پھر لاکھوں روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے، یہ میرے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

غریب مزدور کا کہنا تھا کہ 1 ہزار روپے دن کا کماتا ہوں، ساڑھے 18 لاکھ روپے بجلی کا بل میں کیسے جمع کراؤں۔

نجی چینل کے مطابق اس معاملہ میں آئیسکو ترجمان سے بات کی گئی تو حکام کا یہ کہنا تھا کہ کمپیوٹر میں غلط اندراج سے بل بہت زیادہ آگیا ہے، کہ جسے جلد ہی درست کرلیا جائے گا۔

latest urdu news