اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے حکومتی تعاون جاری رکھیں گے، وزیرداخلہ

اسلام آباد، وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے باہمی دلچسپی امور اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کر سکیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبہ خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی کا مزید یہ کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں صرف کامیابی ہی نہیں سمیٹیں گے، بلکہ اس ناسور کا خاتمہ قوم کے اتحاد و اتفاق سے کریں گے۔

latest urdu news