اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بارشوں کا پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے میں بارشوں کا پانی علاقہ کینوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، پانی گھروں میں داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد گھر کے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، 11 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

latest urdu news