پاک فوج کے لیفٹیننٹ (ر) کرنل اکبر حسین کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جرم ثابت ہونے پر کرنل (ر) کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اکبر حسین کا کرنل رینک 26 جولائی سے ضبط کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل میجر (ر) عادل راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کرکے قید اور عہدہ ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک موجود سازشی ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے۔