اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا گندم اسکینڈل کا سخت نوٹس، ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن (ر) سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف غفلت کی کارروائی کرنے اور گندم کی کھوج لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے ساتھ بیورو کریسی بھی تعاون نہیں کر رہی تھی۔

اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2022 کے سیلاب میں گندم کے ذخائر کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، 2022 میں گندم کی چوری کی انکوائری رپورٹ 2 ہفتوں میں پیش کی جائے۔

شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق وزارت غذائی تحفظ اور خزانہ پاسکو کے تمام امور آؤٹ سورس کرنے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2022 کے سیلاب میں 34 ہزار ٹن گندم پاسکو گوداموں سے غائب ہوگئی تھی۔

latest urdu news