اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نامعلوم افراد، رہنما پی ٹی آئی امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لیکر فرار

نامعلوم افراد رہنما پی ٹی آئی امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لیکر فرار ہوگئے۔

گجرات، نامعلوم افراد رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کا کہنا ہے کہ گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پر کار سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ملزمان پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چوہدری کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔

آفتاب حیدر کا کہنا ہے کہ امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن کی ٹیم منڈی بہاالدین لے کر جارہی تھی کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آگیا۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا، تاہم انہیں آج دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، امتیاز چوہدری پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں