اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیسز میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات کے متعلق سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر سپرا نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں،بلکہ وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

latest urdu news