اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد، دفتر خارجہ کی جانب سے تہران میں سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان تہران میں حماس کے سربراہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکسان ماورائے سرحد، کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت اور افسوس ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا کہ جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھایا تھا، اس تقریب میں پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے ماہ سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے، جسکے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

latest urdu news