اسلام آباد، سینئر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان پر شرمناک کیسز بنائے گئے، پیپلزپارٹی نے بھی جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ذاتی مفادات کو اہمیت دی۔
سینئر رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ دیے گئے فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، مذاق نہ بنائیں، یہ دو سیاسی جماعتیں استعمال ہورہی ہیں، یہ دو سیاسی جماعتیں اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک کو داؤ رپر لگا رہی ہیں۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قومی اسمبلی کے ممبران کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، اگر یہی سب کچھ کرنا ہے تو پارلیمنٹ بند کروا کر مارشل لاء لگوا دیں۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کر دی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے اپنا چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس بھی دے دیا، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیراعظم آفس کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔