واشنگٹن، امریکہ کی جانب سے فلسطین کے سربراہ مزاحمتی تنظیم حماس اسماعیل ہنیہ پر حملے اور قتل میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں ہے۔
غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اہمیت کی حامل ہے، کشیدگی کو کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جنگ بندی ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان کا یہ کہنا تھا کہ دشمن تمام اسرائیلی سرخ لکیروں کو عبور کر گیا، اسرائیل نے اپنے حالیہ اقدام سے معاملات کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
ترجمان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اسرائیل اسماعیل ہنیہ کے قتل اور ایرانی خودمختاری پر حملے پر پچھتائے گا، اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔