اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

فیصل کریم کنڈی اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر کے اعصاب پر مکمل طور پر سوار ہوچکے ہیں، علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے فیصل کریم کنڈی کو ذہنی مریض بناد یا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا موجودہ وقت میں صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، مسائل علی امین گنڈاپور حل کر رہے ہیں تو پھر گورنر کیا کررہے ہیں، گورنر بننے سے لیکر اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی عوام کو دکھائیں، دہشت گردی، بجلی بحران، بنوں اور منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا؟

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ گورنر کی سوچ کا معیار ابھی تک زرداری کے پریس سیکرٹری سے آگے نہیں بڑھ سکا، فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ علی امین پر تنقیص کرنے کے لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید یہ کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے بنوں اور پاراچنار واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کرایا، گورنر اور ان کے سرپرستوں نے بنوں واقعے کو خواہ مخواہ ہوا دینے کی کوشش کی۔

latest urdu news