اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کرلی

اسلام آباد، پی ٹی آئی نے شہر اقتدار میں 13 اگست کو جلسے اور احتجاج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی۔

ذرائع پی ٹی آئی کا یہ کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی 13 اگست کی شام 4 بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے۔

درخواست میں مزید یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کی باقاعدہ اجازت دی جائے۔

latest urdu news

مزید خبریں