اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خدیجہ شاہ کا مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ نے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے پر امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور، رہنما پی ٹی آئی اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرسکوں اور بانی پی ٹی آئی کے ویژن کو آگے بڑھا سکوں، لہذا میں اس پیشکش کو قبول کرتی ہوں۔

نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دوہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک مہر النساء کو اپنا نمائندہ مقرر کرتی ہوں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی پڑھی لکھی ہیں۔

یاد رہے خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل بھی کاٹ چکی ہیں، وہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی بھی ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں