اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کیخلاف ریفرنس دائر

چیف الیکشن کمشنرسمیت دیگر ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے، 430 صفحات پر مشتمل ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری جمع کروایا گیا ہے۔

دائر ریفرنس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران جانبدار ہیں جنرل الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگرممبران کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کیاگیا۔

ریفرنس میں الیکشن میں ہونیوالی خرابیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران نے قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔

لہذا التجا کی جاتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ نے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے پر امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں