اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ڈی پی او جہلم کیجانب سے نمازِ جمعہ کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی دیلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور ایس ڈی پی اوز کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں اہل علاقہ نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جن پر پولیس افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے لہٰذا شہری اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا شہری پولیس کی مددد کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاہدہی کریں تاکہ ہمارے لئے جرائم پر قابو پانا ممکن ہو سکے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہم کیلئے پولیس خدمت مراکز، پولیس تحفظ مراکز، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور اسپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن کام کر رہے ہیں جہاں پر سائلین کو 24 گھنٹے سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں