اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کا دھرنا: شعیب شاہین پولیس پہنچتے ہی غائب ہو گئے

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت نے راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔

اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوئے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کا دھرنے میں استقبال کیا۔

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی تقریر کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جسکی وجہ سے شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگی بجلی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئی پی پیز معاہدے کیخلاف دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں