اسلام آباد، سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی موٹرسائیکل سوار کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع سابق رکن قومی اسمبلی کی جانب سے پولیس نے علی وزیر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے علی وزیر 2018 سے 2023 تک کے پی کے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ کئی بار گرفتار ہوئے تھے۔