حکومت کی جانب سے سیلری پرسنز کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد، وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا، تاہم حکومت کی جانب سے اس سے پہلے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری خصوصی ٹیم کو سونپ دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لو سیلری پرسنز کو 40 ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
حکومت نے ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ سالانہ بجٹ سے نہیں لی جائے گی۔