لاہور، کرکٹر شعیب ملک اور انکی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید بیرون ملک چھٹیاں گزارنے پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رومانوی سفر کے متعلق کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ یہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر و تفریح میں مصروف عمل ہے، تصویروں میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ لباس میں نظر آرہی ہے۔
View this post on Instagram
حسین جوڑی نے ڈینم کی جینز کیساتھ سفید شرٹ زیب تن کررکھی ہے، ان تصاویر میں ان دونوں کو سوئٹزرلینڈ میں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شعیب ملک کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی شیئر کیا۔
سوئٹزرلینڈ کی سحر انگیز وادیوں سے جوں ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو صارفین نے بھی اس جوڑی سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔