اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور، معروف رائٹر خلیل الرحمنٰ قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف رائٹر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے کیس کے متعلق سماعت کی۔

معزز جج ارشد جاوید نے کیس کے متعلق سماعت کی اور معاملے میں خلیل الرحمان قمر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت خلیل الرحمنٰ قمر نے یہ موقف اختیار کیا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی ہے، لہذا عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے۔

بعدازاں عدالت کی جانب سے خلیل الرحمنٰ قمر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

latest urdu news