اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کھاریاں سروس روڈ غیر قانونی پارکنگز کی نذر ہوگئی

گزشتہ 30 سالوں سے بننے والی سروس روڈ جب بنی تو پارکنگ مافیا قابض ہوگئی، سڑک جزوی طور پر بلاک، عوام کا گزرنا محال ہوگیا۔

کھاریاں، عوامی سہولت کیلئے بنائی گئی سروس روڈ غیر قانونی پارکنگز کی نذر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے بنائی جانیوالی سروس روڈ عمومی طور پر غیر قانونی پارکنگز کے باعث جزوی طور پر بلاک رہتی ہے کہ جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

آخر کیا فائدہ ہوا سڑکوں پر مظاہرے کرنےکا، نعرے بازی کرنے کا، سیاستدانوں کے در پر بیٹھنے کا، آخر کیا فائدہ ہوا!! کیا سروس روڈ پارکنگز کیلئے بنائی گئی تھی یا ٹریفک کا فلو بہتر کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔

ابھی تو سروس روڈ زیر تعمیر ہے لیکن ہائی سکول سے لیکر کچہری تک دیکھیں تو غیر قانونی پارکنگز ہی پارکنگز ہیں، سروس روڈ عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی تھی کہ شہری باآسانی بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرسکیں اور حادثات میں کمی ہوسکے، یہاں تو الٹی گنگا بہنے لگ پڑی ہے۔

شہریوں کو اس معاملے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سروس روڈ ایک تو سانپ کی طرح بنائی جارہی ہے، دوسری جانب غیر قانونی پارکنگز نے سڑک کو جزوی طور پر بلاک کردیا ہے، جس سے عوام کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ ہائی وے پولیس اور مقامی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سروس روڈ سے غیر قانونی پارکنگز اور تجاوازت کو ختم کرکے ٹریفک کے فلو کو بہتر بنایا جائے۔

latest urdu news

مزید خبریں