شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی اور فاتحہ خوانی۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق نے ہمراہ پولیس پارٹی ملزم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے آپ نے جام شہادت نوش کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی۔
ڈی پی او جہلم کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔
شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔