آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد اسلام کی دولت سے سرفراز ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے عبدالرحمان رکھ لیا ہے۔
غیر ملکی کے مطابق گولڈ ڈیوڈ سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب انہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر اپنے لیے ایک ہوٹل بک کیا۔
پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب ہوٹل ہونے کی وجہ سے ایک دن اچانک ان کے دل میں خیال آیا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جہاں انہیں تحفے میں قرآن پاک دیا گیا۔
سابق پادری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ برسوں سے میرے پاس قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن بڑی مشکل سے اسے چھوا کبھی پڑھا نہیں لیکن جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے سچائی کا راستہ دکھا۔
سابق پادری نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی پھر میں نے بیٹھ کر قرآن کی تلاوت شروع کردی اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ اللہ کا سچا کلام ہے۔