اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے منگیتر سے راہیں جدا کرلیں

خوبرو پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے منگیتر حارث سلیمان سے راہیں جدا کرلیں۔

معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے 2022 میں حارث سلیمان کیساتھ منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

انسٹاگرام پر عروبہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اور حارث نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے، نجی وجوہات کی بنیاد پر یہ میرا اور حارث کا باہمی فیصلہ ہے۔

عروبہ کا کہنا تھا کہ منگنی توڑنے والا فیصلہ ہم دونوں کیلئے آسان نہیں ہے لیکن ہم دونوں کی مستقبل کی زندگی کیلئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ ہوکر اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ہم دونوں کا ذاتی فیصلہ ہے لہذا پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے۔

عروبہ مرزا کی اس سے پہلے ایک طلاق ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

latest urdu news