لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبصورت اداکارہ صبا قمر نے ویسٹرن لک میں اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں کہ جن کو دیکھتے ہی مداح خوبرو اداکارہ کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
تصویروں میں اداکارہ صبا قمر کو بلیو جینز اور شارٹ باڈی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، صبا قمر نے گلے میں بھاری نیکلس بھی ڈال رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں میں نازک ادائیں مداحوں کو مزید اپنی طرف راغب کررہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی و نازک اداؤں کو دیکھتے ہوئے محبت بھرے کمنٹس جاری کئے ہیں۔