اسلام آباد، حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروائے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ میں آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، آج کے دن 5 سال پہلے بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370 اور 35 اے ختم کردیا تھا۔
حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں کو شہید کردیا ہے، میرے خاوند یسٰین ملک کو مسلسل قید میں رکھا جارہا ہے۔
مشعال ملک کا اس بارے میں کہنا تھا کہ بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کیخلاف ورزی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، ملک کے باقی حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد حاصل کرنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا اختیار مل گیا ہے۔