اسلام آباد، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔
ممتاز مصطفیٰ ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، وہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے اور ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کیجانب سے بھی رکن قومی اسمبلی کی وفات کی تصدیق کی جاچکی ہے، ایم این اے کے انتقال کے باعث آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیاگیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی طور پر افسوس ہوا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت پر کہنا تھا کہ ممتاز مصطفیٰ نے جمعہ کی نماز ہمارے ساتھ ادا کی، رکن قومی اسمبلی کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔