صدر مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیرصنعت و تجارت اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ چوہدری شافع حسین سے نوجوان مسلم لیگی راہنماء بزنس مین چوہدری سعید ضیاء کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پارٹی امور سمیت عوامی مسائل زیربحث رہے۔ چوہدری سعید ضیاء نے چوہدری شافع حسین کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کا مطالبہ کیا۔
چوہدری شافع حسین نے موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اپنے بزرگوں اور ساتھیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے انشاءاللہ کسی دوست اور ساتھی کو مایوس نہیں کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گجرات کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے ماسٹرپلان تیار کر رکھا ہے، فنڈز ریلیز ہوتے ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوجائے گا گجرات شہر کے مسائل سے مکمل آگاہی رکھتا ہوں۔