کڑیانوالہ میں گھر میں ڈکیتی، مزاحمت کے دوران خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔
گجرات میں ڈاکو بے لگام، ڈاکوؤں نے گھروں میں گھس کر دھڑلے سے وارداتیں شروع کر دیں۔
تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں ملک پور خورد میں محمد وارث کے گھر دو مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اسکی والدہ اور بھابھی کو یرغمال بنا کر ان سے اڑھائی تولے زیورات اتروا لیے۔
ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کے سر پر پسٹل مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا۔