لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ کہنا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہے گی، کشمیری عوام کب تک ظلم و بربریت کا شکار ہوتی رہے گی؟
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم، مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو میرا سلام۔
مریم نواز کا اس بارے میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے ہمارا دل دھڑکتا ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید یہ کہنا تھا کہ بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی بے پناہ قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کے حقوق کی خاطر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔