پاکستان بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں نے تبادہی مچا دی۔
حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
طوفانی بارشوں سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں کی وجہ سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے اتوار کو خبردار کیا تھا کہ بلوچستان کے کچھ حصوں میں اونچے درجے کے سیلاب آنے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے لاہور اور گجرات سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہر نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث جزوی طور پر ڈوب چکے ہیں۔