رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
لاہور، رہنما پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی، دائر کردہ درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر کردہ درخواست کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ کہنا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا تھا۔