اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

9 مئی سے متعلق فوج کا بڑا واضح مؤقف ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی سے متعلق فوج کا بڑا واضح مؤقف ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ قانون ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف مؤثر کام نہیں کر رہا، ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کر پیسوں کی خاطر اپنے ملک کی عوام اور اداروں کے خلاف باتیں کررہےہیں۔

جنرل احمد شریف نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی نام نہاد قیادت دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے، یہ لوگ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھے کو جمع کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، ان جماعتوں کے بیرونی سرپرست ہیومن رائٹس کے نام پر ان کی مدد کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا ملک و عوام ترقی کریں، اس مافیا کی کوشش ہے کہ وہ عوام کا استحصال کرے۔

جنرل احمد شریف کا مزید یہ کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے، اگر ہم مکمل بند کردیں تو مافیا کو ہمارے خلاف بولنے کا موقع مل جائے گا۔

latest urdu news