وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرے۔
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے کہ جو پاکستان کی طرف اٹھے گی۔
آزادکشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا، وہ وقت دور نہیں کہ جب بھارت کو کشمیریوں کو انکے حقوق دینے پڑیں گے۔
وزیراعظم کا یہ کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے وہ کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتا، بھارتی حکومت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرے۔
شہباز شریف کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی۔
دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“ قرار دے دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بہروپیا ہے اور این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، بانی پی ٹی آئی کی حقیقت سب کے سامنے آشکار ہوچکی ہے کہ یہ اقتدار کا بھوکا ہے۔